Skip to content

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، اسپین میں 500 سے زائد افراد ہلاک

    اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث ان کے ملک میں 10 روز میں 500 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ہسپانوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے سے اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ شہری شدید گرمی میں سخت احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    انہوں نے کہا کہ موسمیاتی ہنگامی حالت ایک حقیقت ہے۔ادھر خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسپین میں پچھلے ہفتے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچا ہے۔ درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے اسپین میں کئی مقامات پر جنگلوں میں آگ لگی۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *