Skip to content

نوجوانوں کو مثبت غیر نصابی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینا چاھیے،ڈاکٹر محمد فیصل

    برلن رپورٹ مطیع اللہ،
    نوجوانوں کو مثبت غیر نصابی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینا چاھیے،ڈاکٹر محمد فیصل
    جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے جرمنی میں منعقدہ کانٹیننٹل سکریبل چیمین شپ 2022 کے فاتح پاکستانی طالبعلم معیز اللہ بیگ سے سفارتخانہ میں ملاقات کی اور انھیں انکی کامیابی پر داد و مبارکباد دی۔
    اس موقع پر سفیر پاکستان نے نوجوانو ں کو پیغام دیا کہ وہ صحتمند و مثبت غیر نصانی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں۔
    معیز بیگ اس سے پہلے بھی سکریبل کے کٸی بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے کر پاکستان کا نام روشن کر چکے ہیں۔ اور آجکل جرمنی میں بسلسلہ اعلیٰ تعلیم مقیم ہیں۔
    سفیر پاکستان نے معیز بیگ کو تعریفی سند سے نوازا اور انکے مستقبل میں ھونے والی مقابلوں کے لٸے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سفیر پاکستان نے اس عزم کابھی اعادہ کیا کہ سفارتخانہ نوجوانوں خصوصًا طلبہ کی حوصلہ افزاٸی ھر ممکن انداز سے جاری رکھے گا۔
    اس سے قبل جرمنی کے دارالحکومت برلن میں پاکستانی اسٹوڈنٹ اور SCRABBLE کے بہترین انٹرنیشنل کھلاڑی معیزاللہ بیگ نے انٹرنیشنل مقابلوں میں 15 میں سے 13 مقابلے جیت کر 1057 پوائنٹس لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
    مغربی جرمنی میں ماسٹر کرنے والے معیزاللہ بیگ کراچی سے تعلق رکھتے ھے ماضی میں مختلف انشنل انٹرنیشنل مقابلوں میں کامیابیاں سمیٹ چکے ہیں
    معیزاللہ بیگ نے جرمنی کے شہر برلن میں ہونے والے SCRABBLE کے انٹرنیشنل مقابلوں میں 15 میں سے 13 مقابلے جیت کر 1057 پوائنٹس لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔اس مقابلے میں امریکہ کھلاڑی نے دوسری پوزیشن ، فرانس تیسری پوزیشن پر رہے
    معیز اللہ بیگ اگلا ماہ شکاگو میں سرکریبل ٹورنامنٹ میں شرکت کرینگے

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *