Skip to content

پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام پاکستان ہاوس میں پاکستانی ثقافت و ارٹ کی ترویج کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا

    برلن رپورٹ نمائندہ مطیع اللہ
    ہم پاکستان کے مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لٸے پرعزم ہیں، پاکستانی ثقافت، ارٹ و موسیقی کو دنیا میں بھر پسند کیا جاتا ھے سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل
    پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام پاکستان ہاوس میں پاکستانی ثقافت و ارٹ کی ترویج کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کی مہمان خصوصی پاکستان کی ممتاز مصورہ، ماہر تعلیم اور فیض احمد فیض کی بڑی صاحبزادی سلیمہ ہاشمی تھی اس موقع پر جرمنی کے قوال خواہ استاد اشرف خان نے شرکت کی،
    سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل نے تقریب کے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہٶۓ کہا کہ پاکستان کو قدرت نے کٸی شاندار اور ہنر مند افراد سے نوازا ہے جنھوں نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوھا منوایا ہے۔ پاکستانی سفیر نے اس طرز کی دیگر تقریبات منعقد کرانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی فنون و صلاحیتوں کو روشناسی و پزیراٸی مل سکے۔ہم پاکستان کے مثبت امیج اجاگر کرنے کے لٸے پرعزم ہیں، پاکستانی ثقافت، ارٹ و موسیقی کو دنیا میں بھر پسند کیا جاتا ھے
    تقریب کی مہمان خصوصی پاکستان کی ممتاز مصورہ، ماہر تعلیم اور فیض احمد فیض کی بڑی صاحبزادی سلیمہ ہاشمی نے پاکستانی خواتین فنکاروں کےارٹ وفن کو پیش کرتے ہوئے مختلف فنکاروں کے بنائے ہوئے تاریخی و یادگاری ارٹ پرتبصرہ کیا ان کی خدمات کو سراہا،
    استاد اشرف شریف خان اور ساتھیوں نے شرکاء کو اپنی خوبصورت روایتی مشرقی موسیقی کو جدید طرز سے پیش کیا اور سامعین سے داد وصول کی
    تقریب میں دنیا بھر کے مختلف ممالک کے سفارتکارو و عملے نے شرکت کی پاکستان کے ثقافتی ورثے کو سراہا، اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی، طلبہ اور فنون و ارٹ سے دلچسپی رکھنے والوِ کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔
    تقریب کا مقصد مہمانوں کو پاکستان میں موجود فنون لطیفہ کے روایتی اور فنی پہلووں سے روشناس کرانا تھا۔تقریب میں شریک مھمانوں نے فنکاروں کے فن کی خوب داد دی اور پاکستان کے رنگ اور سُر وں سے سجی خوبصورت تقریب کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *