Skip to content

جرمنی کی شہر ہائیڈل برگ میں دریائے نیکر کے کنارے مقام اقبال پر “اقبال اور گوئٹے” کے موضوع پر مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا

    ہائیڈل برگ، ًخصوصی رپورٹ
    جرمنی کی شہر ہائیڈل برگ میں دریائے نیکر کے کنارے مقام اقبال پر “اقبال اور گوئٹے” کے موضوع پر ہیومن ویلفئر ایسوسی ایشن صدر معروف صحافی و ادیب اقبال حیدر کی جانب سے دنیا بھر کے لکھاریوں کے مختلف کتابوں کی تقریب رونمائی اور مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا،
    تقریب میں علامہ اقبال اور گوئٹے جیسے عظیم شاعروں کی شخصیات پر مختلف مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ تقریب میں مختلف کتابوں کی تقریب رونمائی اور مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان، کینیڈا اور جرمنی کے مخلتف شہروں ادب سے وابستہ شاعروں نے اپنے کالم پیش کئے
    ہیومن ویلفیئر ایسوسی ایشن کےصدر سید اقبال حیدر اور نذیر حیسن و فیملی نے تمام معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔بیاد اقبال کے سلسلے میں یہ بارہویں تقریب تھی ہر سال کی طرح تقریب میں دنیا بھر سےمختلف شاعروں کو مدعو کیاجاتا ھے
    تقریب میں کینیڈا سے مختلف کتابوں کے مصنف ڈاکٹر تقی عابدی، پروفیسر ڈاکٹر اسلم سید، ہائیڈل برگ شہر کے رکن پارلیمنٹ وسیم بٹ، ہیمبرگ سے طاہرہ رباب ،حسنین بخاری۔فیصل کمال حیدری۔ڈاکٹر تقی عابدی نے اپنے اشعار سنائے۔یاد رہے یہ محفل مشاعرہ ہائیڈل برگ کے وسط سے گزرتے ہوئے دریائے نیکر اسی کنارے پر ہوئی جہاں شاعر مشرق علامہ اقبال اکثر بیٹھ کر شاعری فرماتے تھے۔اسی جگہ بیٹھ کر آپ نے فارسی شاعری کی جو آج ایرانی یونیورسٹیوں کے نصاب کا حصہ ہے۔تقریب کے دوران روحیل مرزا۔طاہرہ رباب اور خطیب اکبر مرزا محمد اطہر کی کتابوں کی رونمائی بھی کی گئی۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *