Skip to content

پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کے بانی رکن معروف سماجی شخصیت ملک اسماعیل قیصر کی مرحومہ اہلیہ کے لیے قرآن خوانی و ختم قل کااہتمام کیا گیا

    پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کے بانی رکن معروف سماجی شخصیت ملک اسماعیل قیصر کی مرحومہ اہلیہ کے لیے قرآن خوانی و ختم قل کااہتمام کیا گیا جس میں برلن بھر سے مختلف سیاسی سماجی شخصیات سمیت کیمونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی، برلن پاکستانی کمیونٹی کے غیرفعال مسجد پاک محمدی کو فعال بناتے ہوئے دوبارہ اغاز کیا گیا جس میں نماز جمعہ سمیت دیگر پنچ وقتہ نمازوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کیا گیا جبکہ مختلف سیاسی سماجی کیمونٹی تقریبات کے لیے بھی مسجدکو عوام کے لیے کھول دیا
    پاک محمدی مسجد کے بانی رکن ملک اسماعیل قیصر کی اہلیہ گزشتہ سال انتقال کرگئی تھی کووڈ کی وجہ سے تعزیتی تقریبات کا انعقاد نہ ھوسکاکورونا لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد تعزیتی تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں کیمونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی و ختم قل کا اہتمام کیا گیا
    اس موقع پر مولانا صاحبزاد عابد حسین نے کورونا وباء سمیت گزشتہ سال انتقال کرجانے والوں کے دعائے مغفرت کی جبکہ معروف سماجی شخصیت نصیرملہی، حافظ امصل نے نعت مقبول پیش کیا
    قاری خلیل احمد ۔نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنے اولاد کو دین ودنیا سیکھانے کہ ضرورت ھے لیکن اصل زندگی سے لاپرواہی ہر گز ناگزیر ھے درحقیقت اصل زندگی موت کے بعد شروع ھونا ھے جس کی تیاری کرنی چاہیے، اس موقع پر شرکاء نے ملک اسماعیل قیصر سے دلی تعزیت کی اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت فرمائے دعائے تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے لنگر حسینی کا اہتمام کیا گیا

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *