Skip to content

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں جرمنی کے صدر سید زاہد عباس شاہ کی صدرات میں پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی نےسیاسی پارٹی کو فعال بنانے کے لیے اہم اجلاس منعقد کیا

    رپورٹ مطیع اللہ
    پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی نے پاکستان کے سیاسی اور معاشی صورت حال ،یوتھ اگنائزیشن ،سوشل میڈیا ٹیم سمیت سیاسی پارٹی کو فعال بنانے کے لیے اہم اجلاس جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں جرمنی کے صدر سید زاہد عباس شاہ کی صدرات میں منعقد ہوا،
    اجلاس میں جرمنی کے مرکزی ،صوبائی اور یوتھ ونگ کے تمام عہدیداران نے شرکت کی اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے چیدہ چیدہ شخصیات بھی شریک رہے اجلاس کا آغاز علامہ صادق نے تلاوت قرآن پاک سے کیااجلاس کی نظامت پیپلز پارٹی جرمنی کے سیکریٹری جنرل چوھدری فاروق نے کرتے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا
    اجلاس میں عمران نیازی کے بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مشترکہ طور قرارداد پیش کی اعلی عدلیہ کا مطالبہ کیا گیا کہ عمران نیازی کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے سخت ایکشن لیا جائے مشترکہ قرارداد میں عمران نیازی کے بیانات پاکستان تین حصوں میں تقسیم ، پاک فوج کی کردار کشی ،، عدلیہ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف تقاریر نے عوام کو ذہنی طور پر سوچنے پر مجبور کردیا کہ عمران نیازی دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کی سالمیت پر سودا کرچکا ھے
    پیپلز پارٹی کے رہنمائون نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان اور اس کا استحکام ہمارے لئے اہم ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ۔ عمران کے حالیہ بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں
    پیپلز پارٹی اوورسیز پاکستانیوں کو ریڑھ کی ہڈی سمجھتے ہوئے ان کے بہترین مستقبل کے کیے کوشاں ھھ تاکہ اووسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے جعلی نعروں سےنکال کر حقیقی نمائندگی دی جاسکےتاکہ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اوورسیز کی نمائندگی سے مسائل کا حل نکالا جاسکے
    مقررین نے کہاکہ پاکستان میں آئین اور دستور کی بالادستی اور جمہوریت کی بقا پاکستان کے لئے لازم ملزوم ہےعمران نیازی کی حکومت دو چار ووٹرز کی بدولت قائم تھی جس کو آئینی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے عدم اعتماد کے زریعے ہٹایا گیا۔
    اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کے تمام اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں وہ ملک پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں ۔
    ملک پاکستان اس وقت شدید بحران میں ہے جسکو تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر مضبوط کرنا ہوگا ملک کی بقا کے لئے چارٹر آف اکنامکس تیار کرنا ہوگا۔
    پاکستان پیپلزپارٹی کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے ہمیشہ میدان میں اتری ھے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کا ہمیشہ مقابلہ کیا گیا یاسین ملک کو جعلی و بے بنیاد مقدمات میں سزائیں سنائی گی جس ہم پورزور مذمت کرتے ہے چئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو مراسلہ روانہ کیا بھارتی عدالت کی جانب سے یاسین ملک کو سنائی گئی سزائیں کالعدم قراد دی جائے کشمیریوں کو حق خودارادیت دی جائے
    مقررین نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی دنیابھر کی طرح جرمنی میں بھی ایک متحرک سیاسی جماعت کے حیثیت کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کو اپنے سیاسی منشورکی بدولت یکجا رکھنے میں کوشاں رہتےہیں
    جرمنی میں موجود زیادہ تر سیاسی جماعتوں کے قائدین و کارکنان ماضی میں پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم استعمال کرچکے ہیں پیپلزپارٹی ،پاکستان میں واحدجمہوریت پسند جماعت ہے جنہوں نے جمہوریت کو بچانے کے لیے جانوں کا نذرانے پیش کئے
    سوشل میڈیا پر اپنے سیاسی جماعت مخالفین کے خلاف پروپیگنڈے کرکے حقیقت چھپایا جارہا ھے ہمارے اخلاق و تربیت اس کی اجازت نہیں دیتے کہ ہم سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو برابھلا کہے۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *