برلن/ پوسٹڈام، رپورٹ مطیع اللہ
پاکستان مسلم لیگ جرمنی کے جنرل سیکرٹری عنصر بٹ کی جانب سے نئے تعنیات ھونے والے پاکستان سفارتخانے برلن کے انفارمیشن سیکرٹری حنا ملک کے اعزازمیں ظہرانہ دیا گیا
پریس سیکریٹری حنا ملک نے کہاکہ سفارتخانہ کیمونٹی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں رہتی ھے ہمارا کام اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی ھےکچھ مسائل پر قانونی پیچیدگیوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہم مسائل کو پاکستان میں موجود اعلی احکام کے سامنے پیش کرتے ہوئے ہدایت لیتے ھے جبکہ ٹیکنالوجی کے اس دور کچھ مسائل ایسے ھوتے ہیں جس قانون میں رہتے ہوئے راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ھوتی ھے
سفارتخانہ برلن کے پوری اسٹاف دوستانہ رویہ اپناتے ہوئے کیمونٹی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں رہتے ھے
سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کیمونٹی اور سفارتخانے کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کررہے ہیں ہماری کوشش ھے کہ ہم کیمونٹی صحت افزاء تفریحی اور ثقافتی تقریبات کا اہتمام کرے کوویڈ وباء کے بعد اہستہ اہستہ تقریبات کو منعقد کرینگے تاکہ جرمن نژاد بچوں و کیمونٹی کو پاکستانی ثقافت کے ساتھ ساتھ پاکستانی میوزیکل کنسرٹ و دیگر تقریبات سے لطف اندوز ھوسکے
تقریب کے شرکاء نے کیمونٹی مسائل پیش کئے جس پر حنا ملک نے کہاکہ کیمونٹی کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور متعلقہ احکام تک پہنچانے کا وعدہ کیا
اس موقع پر پریس سیکریٹری کے زندگی کے ہمسفرمظہر اقبال، مسلم ن لیگ جرمنی کے عہدیداران ، برلن کے ادبی احباب، صحافیوں کی بڑی تعداد مدعو تھے پوسٹڈام شہر کے مشرق میں واور کشمیر ریسٹورنٹ و کشمیر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں Munich میونخ سے ن لیگ کے رہنما ڈاکٹر اورنگ زیب، یانا شہر Jena سے ذیشان، Hannover ہنور سے ن لیگ جرمنی کےنائب صدر سہیل ناصر اور برلن کے جنرل سیکرٹری مرزا بشارت حسین نے شرکت کی ۔برلن ادبی حلقے سے شیخ ریاض ،شاعرسرور غزالی ،شاعر اور پاکستان جرمن پریس کلب چئیرمین و سنئیر صحافی ظہوراحمد ،مطیع اللہ، صحافی مہوش ظفر علاوہ ازیں عدنان ،عاصم مجید، اور جسٹس ہیلپ لائن کے سفیر میاں مبین اختر، نے شرکت کی۔
مسلم لیگ جرمنی کے جنرل سیکریٹری محمد عنصر بٹ نے تقریب کےشرکاء کو پاکستانی و کشمیر کھانوں سے تواضع کرتے ہوئے مختلف کھانوں سے مہمانوں کی خدمت کی.


