یوکرین تنازع اور روس پر پابندیوں نے جرمنی کو کساد بازاری کے دہانے پر پہنچا دیا، جرمنی میں فیکٹری پروڈکشن میں بھی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔
یورپی یونین کی جانب سے روس سے تیل کی درآمدات پر پابندی کے منصوبے کے بعد جرمنی میں توانائی کے بحران کا بھی خطرہ ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جرمنی شدید معاشی بحران کا شکار ہے، یوکرین کا تنازع جرمن مینوفیکچررز کے لیے supply chain میں بڑے خلل کا باعث بن رہا ہے۔
جرمنی کی مشہور کار انڈسٹری کی پروڈکشن 14 فیصد کمی کے ساتھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔حالیہ سروے کے اعداد و شمار کے مطابق 80 فیصد سے زائد صنعتی ادارے اب بھی سپلائی میں رکاوٹوں اور خام مال کی کمی کی شکایت کر رہے ہیں۔جرمن وزارت خزانہ نے رواں سال کیلئے شرح نمو 3.6 فیصد سے گھٹا کر 2.2 رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
