Skip to content

انا للہ و انا الیہ راجعون .خالد حمید فاروقی کوچ کر گئے!

    ہمارے بہت ہی پیارے دوست اور برسلز میں مقیم پاکستانی صحافی خالد فاروقی حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ فاروقی انتہائی ذمہ دار اور ایماندار صحافی تھے جنھوں نے یورپی یونین اور عالمی عدالت انصاف سے اعلیٰ میعار کی رپورٹنگ کی۔ خالد فاروقی رپورٹنگ کی بہترین مثال تھے۔ زمانۂِ طالب علمی میں بائیں بازو کی طلبا تنظیم ڈیموکریٹک سٹوڈنٹس فیڈتیشن کے سے وابستہ رہے، اور پاکستان کی جمہوری تحریکوں میں پیش پیش رہے۔ جب بھی انسانی حقوق کے دفاع کے لیے مدد کی ضرورت ہوتی تو خالد فاروقی اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کرتے تھے۔ ہم خالد فاروقی کے بعد نہ صرف ایک بہترین دوست سے محروم ہوگئے ہیں بلکہ پاکستانی صحافت کا ایک درخشندہ ستارہ ڈوب گیا ہے۔ اس دارِ فانی میں مزید ایک عظیم انسان کم ہو گیا

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *