منہاج انٹرنیشنل فرینکفرٹ نے اجتماعی عیدالفطر کی نماز مقامی گراونڈ میں عیدگاہ کی شکل میں ادا کی گئی،
منہاج انٹرنیشنل کے زیر اہتمام عید الفطر کی اجتماعی نماز عید گاہ میں سنت رسول کو زندہ رکھتے ہوئے ادا کی گئی نماز عیدالفطر کے شرکاء کے روح پرور مناظر دیکھنے کوملے کورونا وباء کے دوسال بعد ایسے اجتماعات نے شرکاء کو پاکستان کی یاد تازہ کروادیا
ادارہ منہاج انٹرنیشل فرینکفرٹ اور پاکستان جرمن پریس کلب کی کاوشیں رنگ لے ائی اور علاقے کے تمام مساجد کے مشاورت سے بروزہ پیر 2 مئی 2022 کو عیدگاہ میں اجتماعی نماز ادا کی
پاکستانی کمیونٹی سمیت دیگر ممالک کے مسلمانوں کی بڑی تعداد نے عیدگاہ میں اجتماعی نماز میں شرکت کی اس موقع پر خواتین و بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے عیدگاہ کو عید ملن میں بدل دیا
نماز عید میں شریک شرکاء نے کہا کہ آج عیدگاہ میں نماز پڑھنے سے پاکستان کی یاد تازہ ہو گئی ہے نمازعید میً شریک بچوں میں تحائف اور ٹافیاں تقسیم کی گئیں کمیونٹی کےلیے افراد کے لئے ریفریشمنٹ کا اہتمام کیاگیا نماز عید الفطر امام و خطیب منہاج انٹرنیشنل فرینکفرٹ حافظ محمد عارف نے پڑھائی ۔ منہاج انٹرنیشل فرینکفرٹ کے صدر چوہدری اظہر فاروق نے خصوصی طور پر پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ اور سینئر وائس پریذیڈنٹ نذر حسین کا شکریہ ادا کیا جبکہ ادارے کے منتظمین جن میں خصوصی طور پر چوہدری زاہد،محمد ناصر، راجہ وحید سلطان،نعمان اسلم کا شکریہ ادا کیا
