Skip to content

ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی جرمنی کے دو روزہ دورے پر برلن پہنچے اس موقع پر انسانی حقوق کی تنظمیوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا

    برلن رپورٹ مطیع اللہ
    ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی جرمنی کے دو روزہ دورے پر برلن پہنچے اس موقع پر انسانی حقوق کی تنظمیوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا، ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت دیگر انسانی حقوق کہ تنظیموں نے برلن کے مشہور دیوار برلن و برینڈن برگ گیٹ اور چانسلر ہاوس کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، جرمن افواج کے سلامی کے موقع پر نریندرمودی شدید نعروں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انتہائی لہجت میں اپنے دورے میں شامل وزراء تعارف کراتے ہوئے کراتے رہے چانسلر ہاوس کے باہر موجود احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی تاہم مظاہرین چانسلر ہاوس کے اطراف پہنچ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، اس موقع پر مظاہرین نریندرمودی واپس جاو، قاتل قاتل نریندرمودی قاتل، ظالموں کا سرپرست نریندرمودی کا سیاست، گجرات 2002، نریندرمودی گوگو، جیسے نعرے لگاتے رہے مظاہرین نے کشمیر، اسام، خالصتان اور دیگر ریاستوں کے حقوق کے لیے نعرے لگائے اور مودی کی حکومت میں قتل ہونے والے انسانی حقوق کے کارکنان کے فوٹواور بینر اٹھائے ہوئے تھے
    اس موقع پر فرینڈز آف کشمیر کے رہنماؤں نے بھی احتجاج ریکارڈ کرانے ہوئے کشمیر کی آزادی کے لیے نعرے لگائے کشمیر کمیٹی کے ممبران نے انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ ملکر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *