برلن رپورٹ مطیع اللہ
عید الفطر کے پر مسرت موقع پر جرمنی میں سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان ہاوس میں پاکستانی کمیونٹی کے لئے ایک شاندار عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن ،تحریک انصاف، پیپلزپارٹی ،اسلامی تحریک برلن ، طلبہ اور برلن میں مقیم دیگر پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی ،اس موقع پر پریس و سفارتخانے کے عملہ نے پاکستان ہاوس برلن آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہاجبکہ سادہ وپروقار تقریب میں سفیر پاکستان ڈاکٹرمحمد فیصل نے کمیونٹی سے رہنماوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ساری کمیونٹی کو میرے طرف سے اور پاکستان قوم کی طرف عید الفطر مبارک ھو ہم میں سے ہر پاکستانی اپنے قوم کے سفیر ھے ہمیں لوگ پاکستان کے نام سے جانتے ھے اس موقع پر انہوں نے ملکی حالات پر روشنی ڈالی، بعد ازیں سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل پاکستانی کمیونٹی سے گھل مل گئے پاکستان طلبہ اور دیگر کمیونٹی کے لوگوں نے سفیر کے ساتھ. سلفیاں بنائی عید الفطر کے پر مسرت موقع پرپاکستان ہاوس آنے والے مہمانوں کے لیے پاکستانی کهانوں سے تواضع کی گئی،
