برلن رپورٹ : مطیع اللہ
جرمنی سمیت یورپ بھر میں عید الفطر کی نماز کے اوقات کار کا اعلان تین دن پہلے کیا گیا جبکہ چند ایک مساجد میں عید کی تین تین جماعتیں کرائی گئی کوویڈ وباء کے بعد غیر معمولی رش نے مساجد کو مجبوراً متعدد جماعتیں کرانی پڑی ، تاکہ لوگ عید الفطر کی نماز ادا کر سکے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے مساجد میں کافی رش دیکھتا میں ایا جبکہ پاکستانی سفیر نے اپنے دیگر احباب کے ساتھ عید الفطر کی نماز سفارتخانے کے مسجد میں ادا کی،
عید کےپر مسرت موقع پر پاکستان کیمونٹی کے افراد نے اپنی پاکستانی ثقافتی شناخت کے لباس زیب تن کئے ھوئے تھے جس میں پشتون، بلوچ، سندھی ، کشمیری سیمت پنجاب اور یورپین لباس پہنے افراد شامل تھے عربی، ترکش، افریقی ممالک سمیت دیگر مسلم کمیونٹی کے لوگ اپنی شناختی و ثقافتی لباس کے ساتھ عید الفطر نماز میں شریک رہے جبکہ عید الفطر کے نماز کے بعد لوگ بالا رنگ و نسل، مذہبی نفرتوں سے پاک ایک دوسرے سے گلے ملتے رہے جبکہ مختلف عرب ممالک کے لوگ رمضان کا مہینے کے اختتام پر افسوس کرتے رہے ھے، عید کی نماز کے بعد متعدد مساجد میں حاضرین کے لیے ریفشمنٹ کا اہتمام کیا گیا
جبکہ پاکستانی مساجد بلال مسجد، منہاج القران، ویتنامی مارکیٹ لاگر والی مساجد سمیت دیگر مساجد میں بھی پاکستانی کمیونٹی نے پر جوش طریقے سے عیدالفطرکے نماز کے بعد کھانے و مٹھائیوں کا اہتمام کیا گیا تھا جس سے پاکستانی کمیونٹی کے افراد لطف اندوز ھوئے، علاوہ ازیں جرمنی سمیت یورپ بھر میں پیر 2 مئی 2022 کو عید الفطر شاندار طریقے سے منایا گیا چاند رات کو بچوں بچیوں نے مہندی لگانے کے لیے مختلف رشتہ داروں اور پاکستانی کمیونٹی مراکز کا رخ کیا عید کے پہلے روز پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نےزیارت قبور بھی ادا کیا ۔