Skip to content

پاکستان جرمن پریس کلب کے چیئرمین ظہوراحمد کی جانب سے صحافی و ادبی احباب کے اعزاز میں افطار ڈنر

    برلن : رپورٹ مطیع اللہ
    پاکستان جرمن پریس کلب کے چئیرمین و پاکبان انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو ظہوراحمد نے اپنے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے جرمنی کے دارالحکومت برلن کے صحافیوں اور ادیبوں کے اعزاز میں افطارپارٹی و عشائیہ کا اہتمام کیا۔
    کوروناوباء کےلاک ڈاون کے خاتمے کے بعد صحافیوں،شاعروں مصنفوں کی شرکت نے محفل کو چارچاند لگا دیئے افطاری کے بعداحباب نے اپنے نئے کلام پیش کئے اس موقع پر اردو انجمن برلن کے صدر ہملبڈ یونیوسٹی کے سابق اردو پروفیسر عارف نقوی، اردو انجمن کے نائب صدر انور ظہیر رہبر، پاکبان انٹرنیشنل کے ایڈیٹر عشرت معین سیما، بزم ادب کے جنرل سیکریٹری سرور غزالی. مایہ حیدر، عروج الحیدر . محمد اسماعیل، شیخ ریاض. ڈوئچے ویلے وجیو نیوز کے نمائندے عرفان افتاب عروج عرفان ، ہم نیوز کے نمائندہ و انٹرنیشنل ایسوسی ایشن اف جرنلسٹ اوورسیز پاکستان کی جنرل سیکرٹری مہوش خان، عدیل ظفر، عابد حسین بلوچ، پاکستان جرمن پریس کلب جوائنٹ سیکریٹری و نمائندہ دنیا نیوز مطیع اللہ مہمان صحافی جنگ گروپ کے کورٹ رپورٹر زبیر اشرف کے شرکت نے محفل کو رونق بخشی
    پاکبان انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو ظہور احمد نے تمام شرکاء کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا اور کہاکہ کورونا لاک ڈاؤن کے اختتام سے ہی رمضان المبارک کا اغاز اور اس کے ساتھ بخشش کا اغاز بھی ھوگیا کورونا لاک ڈاؤن کے اختتام رمضان المبارک کے بابرکت مہینے سے ہوا گزشتہ دو ڈھائی سالوں سے ہم ایک دوسرے سے سوشل میڈیا کے زریعے رابطوں میں رہے لیکن اس تقریب کی بدولت ایک دوسرے سے ملاقات نے پچھلے سلسلے کو شروع کرنے کا حوصلہ دیاایسے تقریبات کا انعقاد ایک دوسرے سے ملاقات کا بہانہ ھوتا ھےاس کوروناوباء نے ہمارے کافی ساتھی و عزیزو کو نگل لیا جن کو یاد کرتے ہوئےدل تڑپ جاتا ھے ،
    تقریب میں شاعر و ادبی احباب کی جانب سے ان کے تازہ مجموعوں سے کلام پیش کئےگئے اور سامعین سے داد وصول کی ،قبل ازیں شرکاء نے پاکبان انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو ظہور احمد کو مختلف تحائف پیش کئے بعد ازیں افطار شرکاء کو ایرانی عشائیہ سے تواضح کرائی گئی،

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *