نئی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، قائم مقام صدر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوانِ صدر اسلام آباد میں ہوئی۔ملک چلانے کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ٹیم سامنے آ گئی، ن لیگ اور اتحادیوں پر مشتمل 34 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں ن لیگ کے 14، پیپلز پارٹی کے 9، جے یو آئی کے 4، ایم کیو ایم کے 2 ارکان کے علاوہ ق لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کے ارکان بھی شامل ہیں۔وفاقی وزراء میں خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللّٰہ، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، مریم اورنگزیب، اعظم نذیرتارڑ، مفتاح اسماعیل، جاوید لطیف، نوید قمر، خورشید شاہ، شیری رحمٰن، شازیہ مری، عبدالقادر پٹیل، مولانا اسعد محمود، طلحہٰ محمود، فیصل سبزواری، امین الحق، محمد اسرار ترین، عابد حسین، عبدالواسع، مفتی عبدالشکور، مرتضیٰ محمود، ساجد حسین طوری، احسان الرحمٰن مزاری، مرتضیٰ جاوید عباسی، ریاض حسین پیرزادہ شامل ہیں۔
