جرمن دارالحکومت برلن میں پاکستانی کمیونٹی و طلبہ کے خدمت کے لیے ہروقت بیدار رہنے والے محمود بیٹھک کے ایڈمن انجنیئر عمر فاروق کی جانب سے پروفیشنلز اور کیمونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔محمود بیٹھک نے اپنے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے برلن کے طلبہ و کیمونٹی کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف یونیورسٹیز سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور ٹیکنالوجی کے شعبہ جات تعلق رکھنے پروفیشنلز نے شرکت کی
نئے انے والے طلبہ نے سنئیر طلبہ سے رہنمائی اور شہر برلن سے متعلق سوالات کئے.افطارڈنر کے تقریب سے محمود بیٹھک کے بانی محمود انور نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم ہر سال طلبہ و پروفیشنلز کے اعزاز میں افطار پارٹی کا انعقاد کرتے ہیں یہ اجتماع ایک دوسرے سے ملاقات کا زریعہ بناتا ھے جبکہ نئے انے والے طلبہ کے لیے رہنمائی کا باعث بھی رہتا ھے اج کے تقریب میں نئے طلبہ کو در پیش مسائل پر مختلف احباب نے رہنمائی کی .امید کرتا ھو کہ یہ تقریب نئے و پرانے طلبہ و پروفیشنلز کے لیے باعث فخر ھوگی
اج کی تقریب محمود بیٹھک کے ایڈمن انجنیئر عمر فاروق کے نئے گھر شفٹنگ کی خوشی میں ہیں اللہ انہیں نئے گھر میں امن و سلامتی سمیت محبت و اخوت نصب کرے. تقریب میں مہمانوں کے لیے افطارڈنر و اجتماعی نماز مغرب کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔
