جرمنی کے صنعتی شہر فرینکفرٹ میں امریکن قونصلیٹ کے سامنے پی ٹی آئی جرمنی نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروادیا .شرکاء نے پاکستان میں فوری الیکشن کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ امپورٹڈ حکومت کو مسترد کردیا
پاکستان تحریک انصاف جرمنی کے سنئیررہنماوں توقیر بٹر،قاضی حبیب، فاروق بٹ، اون محمد سمیت منتخب عہدیداران کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں جرمنی کے مختلف شہروں سے پاکستانی کیمونٹی اور پی ٹی ائی کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی . امریکی قونصلیٹ فرینکفرٹ کے سامنے سینکڑوں افرادنے مظاہرہ کیا مظاہرین نے بینر۔ پلے کارڈز اور جھنڈے اُٹھائے ہوئے تھے۔ مظاہرین عمران خان کے حق میں اور غیر ملکی مداخلت اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف نعرے لگائے
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی ائی کے سنئیر رہنماء توقیر بٹر نے کہاکہ ہم فوری طور پر پاکستان میں منصفانہ الیکشن کروانے کا مطالبہ کرتے ہیں پاکستان میں بیرونی مداخلت بالکل برداشت نہیں کی جائے گی (Absolutely Not)۔پاکستان تحریک انصاف کے صدر قاضی حبیب نے کہاکہ ملک پر ایک مرتبہ پھر چلے ہوئے (خالی کارتوس) مسلّط کئے گئے ، پاکستان کی بہتری کے لئے ہمیں امریکی تسلط سے نکلنا ہو گا، پاکستان کا حل صرف اور صرف عمران خان ہے اور وہی پاکستان کو غلامی سے نجات دلوا سکتا ہےجوریہ چوہدری نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیز عمران خان کے اواز پر لبیک کہتے ہوئے نکلے ہیں ہم پاکستان کا مُستقبل روشناس کرانے نکلے ہیں امپورٹڈ حکومت کے خلاف درجنوں مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں پاکستان میں فوری طور پر انتخابات کرائے جائے ۔
مظاہرے میں خصوصی طور پر اسکاٹ لینڈکے جبرائیل اسلام، سوئٹزرلینڈ کے مصتنصر گوندل اسٹٹگارٹ کے احسن تارڑ, شیخ منیر ، چوہدری امجد میونخ کے خوشحال خان، ساربروکن سے عدیل زاہد، عثمان جاوید، فرحان یونس، چوہدری نواز،ماربرگ سے عمیر، لوٹینگن سے عمران، ہانوور سے جاوید اقبال قادری ، لائپزگ سے جویریہ چوہدری، لیورکوزن سے مزمل سمیت درجنوں پاکستانیوں نے عمران خان کے ساتھ تجدید عہد کیا کہ ہم۔عمران خان کے ساتھ تھے ساتھ ہیں اور ساتھ رہنگے،
