Skip to content

سابق وزیراعظم عمران خان کی جمہوری حکومت کے خاتمے میں ھونے والی سازشوں کے خلاف احتجاج برلن پہنچ گیا

    برلن رپورٹ مطیع اللہ،

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کے جمہوری حکومت کے خاتمے میں ھونے والی سازشوں کے خلاف احتجاج برلن پہنچ گیا
    جرمنی کے دارلحکومت برلن کے سینٹرل علاقے وکٹوریہ لوئس پارک سے ریلی کی شکل میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے مقامی رستوران “سرکار” تک ریلی نکالی گئی پاکستان تحریک انصاف جرمنی کے رہنما جاوید اقبال قادری، سوشل ایکٹوسٹ سنئیر رہنما پی ٹی ائی رانا ثاقب خالد اور اسدعلی شاہ کی قیادت میں منعقدہ ریلی و افطار ڈنر میں برلن کے مہمان خصوصی سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی مخدوم طارق محمود الحسن، پی ٹی ائی جرمنی کے سابق صدر طارق جاوید، نصیر ملہی سمیت برلن کے طلبہ اور کیمونٹی نے بھرپور شرکت کی اور عمران خان کے حکومت کی بحالی، امریکی سازشوں اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف نعرے لگاتےرہےریلی و افطارڈنرکے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی سمندرپار پاکستانی مخدوم طارق محمود الحسن نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی پی ٹی ائی کے لیے قابل قدر رہے ہیں عمران خان نے اپنا مقدمہ عوام کے سامنا رکھ دیا ہماری حکومت نےپاکستان کی بنیادوں سے تعمیر کرنے کا اغاز کیا 74 سالہ خرابی کو درست کرنے میں وقت لگتا ھے سابقہ حکمرانوں نے پاکستان کے ہر شعبے و ادارے کو گروی رکھ دیا ہےہماری کوششوں سے پاکستان کا روشن مُستقبل بنتا نظر انے لگا ہماری خارجہ و داخلہ پالسیوں کی بنیاد پر عوام کو رعایت ملنے لگی تھی مہنگائی کا سیلاب دنیا بھر میں ایا ھےہم کوشاں رہے کہ مہنگائی سمیت دیگر مسائل میں عوام کو رعایتیں فراہم کرے لیکن سابقہ حکمرانوں کہ عیاشیوں کی بدولت سخت اقدامات کرنے پڑے،ہم امریکی غلامی سے نکلنے کی بات کرتے رہے تاہم ملک کا ہر ادارہ عمران خان کے خلاف ہوکر سامنے ایا امریکی غلامی سے نجات کے لیے عمران خان نے عوام میں نکلنے کا فیصلہ کیا عمران خان کے ہدایت کی روشنی میں یورپ کے دورے پر نکلا ھو اووریسز پاکستانیوں کو اہنے قائد عمران خان کا پیغام پہنچا رہا ھو کہ پاکستان کی بقاء کے لیے نکلو اور سازشی عناصر و ٹولے کی پہنچان کرو اس۔موقع پر
    شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پاکستانی اور پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے ۔احتجاج میں سخت سردی اور روزے کے باوجود پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں خواتین،بچے بزرگ شامل تھے۔
    تقریب سے منتظمین نے کہاکہ ہم عمران خان کے ساتھ تھے ساتھ ہیں اور تادم مرگ عمران خان و پاکستان کے ساتھ رہینگے تقریب کے اختتام پر رانا ثاقب خالد اور اسدعلی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ،

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *