برلن رپورٹ، مطیع اللہ،
پاکستان تحریک انصاف خان ٹائیگرز کے رہنماء و معروف بزنس مین چوہدری طاہر اعجاز کی جانب سے پاکستانی کیمونٹی اور احباب کے لیے اپنے نئے ریسٹورنٹ “سرکار” میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر پاکستان کے مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے کارکنان و کمیونٹی رہنماؤں سمیت سماجی شخصیت نے شرکت کی، احباب نے چوہدری طاہر اعجاز کے نئے ریسٹورنٹ کے اغاز پر مبارکباد دی، اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور منہاج القرآن سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین شہر نے شرکت کی، افطاری سے قبل شرکاء نے پاکستان میں بدلتے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے دعا کرائی، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے سابق وزیراعظم و چئیرمین پی ٹی ائی عمران خان کے ساتھ تجدید عہد کرتے ہوئے اعلان کیاآپ کے ساتھ تھے ساتھ ہیں اور ساتھ رہینگے ،
