برلن: رپورٹ.مطیع اللہ
برلن میں سبزی پھل فروٹ کے مصنوعات کا تین روزہ عالمی میلہ برلن کے ایگزیبشن سینٹر
فروٹ فیسٹیول میلہ سج گیا کوروناوباء کی وجہ دو سال اس فیسٹول کا انعقاد نہ ھوسکا جبکہ اس سال 2022 میں فروٹ فیسٹیول فروری کے بجائے اپریل کے پہلے ہفتے میں شروع کیا گیا فروٹ فیسٹول میں 80 سے زائد ممالک سے قریب 2 ہزار نمائش کنندگان نے شرکت کی جس میں پاکستان کے متعدد کمپنیوں نے مشترکہ طور پر3 اسٹال لگائے گئے،
سرگودھا چیمبر آف کامرس کے صدر چوہدری شعیب احمد نے کہاکہ روس یوکرائن جنگ کے باعث پاکستانی کاروباری کمپنیوں کو کینو اور آلو کے ایکسپورٹ شدہ کنٹینرز راستے سے واپس منگوانے پر شدید نقصان اٹھانا پڑا جبکہ کینو کے نئے سیزن میں روس اور یوکرائن کو ایکسپورٹ کرنے کے لیے بائی روڈکا راستہ اختیار کرنے کی راہیں ہموار کی جا رہی ہیں،
پاکستان کے اسٹالز پر آم، کینو، کھجوریں اور دیگرسبزیوں و میوجات کے اسٹالز پر رش دیکھنے میں ایا فروٹ فیسٹول میں مختلف ممالک کے دو ہزار سے زائد اسٹال لگائے گئے جبکہ 30 ہزار سے زائد تجارتی کاروباری افراد نے دلچسپی ظاہر کرتے ھوئے فروٹ فیسٹول کا دورہ کیا فروٹ فیسٹول کا افتتاح کے موقع پر مہمانوں کو خوش آمدید کہا گیا برلن کےمختلف بزنس کمیونٹی و ٹریڈرز نے اسٹالز کا دورہ کیا ۔اس سال کے فروٹ فیسٹول میں نئے ٹیکنالوجی کے ساتھ ٹیکنیکل مشنری متعارف کرائی گئی جس میں سبزیوں کی پیداوار سے لیکر مخصوص مراحل سے گزارنے کے بعد پیکنگ تک نئی مشینری پیش کی گئی کاروباری افراد نے نئے متعارف کرائے گئے مشنریوں کی تعریف کی
FRUIT LOGISTICA
فروٹ فیسٹول کے انعقاد کا مقصد سبزی وپھل فروٹ کےتازہ مصنوعات کے تجارت کو فروغ دینا تھا فروٹ فیسٹول سے دنیابھر کے منڈیوں تک رسائی اور کاروباری افراد کو تجارت کو فروغ دینا میں اہم کردار ادا کرسکتا ھے فروٹ فیسٹول سے چھوٹے کاروباری افراد کو اپنے مصنوعات کو عالمی منڈی تک رسائی میں مدد ملے گی
فروٹ فیسٹول میں پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے سبزی پھل فروٹ کے مختلف کمپنیوں نے آم۔، کینو، سبزی، زیتون، کھجوروں سمیت دیگر سبزیوں کو عالمی۔منڈی تک رسائی میں کامیابی ملی اس موقع پر ناسا انٹرنیشنل کے وجہہ الدین شاید نے کہا کہ پاکستان نے اس بار چند ایک ائٹم پیش کئے اچھی امید ھےاگلے سال ہم بھر پور طریقے سے فیسٹول میں حصہ لینگے تاکہ پاکستان کے ایمپورڈ ایکسپورٹ میں اضافہ ھو، ہم پاکستان کے تاجروں کو ہر قسم کی رہنمائی فراہم کرتے ہیں تاکہ پاکستانی تاجربرادری کو دیارغیر میں اپنا کاروبار اور ایمپورڈ ایکسپورٹ کو فروغ دے سکے انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ھے جہاں چاروں موسم پائے جاتے ھے اور ہر موسم کا پھل مارکیٹ میں ضرور ھوتا ھے جس کے لیے ایمپورڈ ایکسپورٹ کی ضرورت ھوتی ھے پاکستان کے جے ے ایم بی ایکسپورٹر ظہیر احمد نے کہا کہ ہمیں اس فروٹ فیسٹول کے زریعے اپنے کاروباری حضرات سے ملاقات کرنے کا موقع ملتا ھے جبکہ نئے خریداروں سے ملاقات ہوتی ہیں ہماری کوشش ھے کہ پاکستان معیشت میں اپنا کردار ادا کرسکے،
