Skip to content

پاکستان پیپلزپارٹی برلن نے سابق وزیراعظم و بانی چئیرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی43 ویں برسی کے موقع پر قرآن خوانی و افطاری کا اہتمام کیا گیا

    برلن رپورٹ مطیع اللہ

    پاکستان پیپلزپارٹی برلن نے سابق وزیراعظم و بانی چئیرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کا 43 ویں برسی کے موقع ان کے پاکستان کے لیے گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا برسی کے مناسبت سے قرآن خوانی و افطاری کا اہتمام کیا گیامنہاج القرآن مسجد برلن میں منعقدہ برسی کی تقریب میں تحریک انصاف، پاکستان مسلم لیگ اور عوامی تحریک کے رہنماؤں سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی

    برسی جے تقریب سے پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کے سنئیر رہنماء ملک اسماعیل قیصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زوالفقار بھٹو شہید نے اسلام،پاکستان اور پاکستانی عوام کی سربلندی، آزادی اور تحفظ کی خاطر اپنی جان اور مال کی پرواہ کیئے بغیراپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری کے ساتھ انجام دیتے ہوئے قربانی دی اور جام شہادت نوش کیا وہ بلاشبہ ہمارا قیمتی اثاثہ تھے جنہیں جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے۔ملک اسماعیل نے ذوالفقار بھٹو شہید کی جانب سے بیٹی کے لیے سالگرہ کے موقع پر تحریرکردہ اشعار پڑھ کر سنائے

    پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما مجاہد شاہ نے کہاکہ ذوالفقارعلی بھٹو شہید کا شمار بھی ایسی ہی شخصیات میں کیا جاتا ہے جنہوں نے ملک اور قوم کی خاطربے شمار کارنامے انجام دیے حتیٰ کہ اپنی جان بھی انہوں نے پاکستان پر قربان کردی۔ گو کہ ہم ذوالفقارعلی بھٹو جیسے عظیم رہنما کوکھوچکے ہیں لیکن ان کی سوچ،نظریے،خدمات اور کردارنے ان کوزندہ جاوید بنا دیا ہے اور وہ مرنے کے 43 برس بعد بھی کروڑوں دلوں میں زندہ ہیں

    پاکستان پیپلزپارٹی برلن کے جنرل سیکرٹری اکمل لطیف نے کہاکہ پاکستانی عوام کی اکثریت کے ذہنوں اور لبوں پر صرف بھٹو کا نام ہے کہ پاکستان کے تحفظ اور عوامی حقوق وفلاح وبہبود کے جو بڑے بڑے کام قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے اپنے دور حکومت میں کیئے وہ کوئی دوسرا لیڈر آج تک نہیں کرسکا یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی سیاست میں بھٹو اور بھٹو خاندان کا نام آج بھی زندہ جاوید ہےپیپلزپارٹی برلن کے صدر منظور اعوان نے ذولفقار علی بھٹو سوانحی عمری بیان کرتے ہوئے کہا پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے عظیم سیاسی لیڈر،بین الاقوامی شہرت یافتہ قد آور سیاسی شخصیت، عالم اسلام کے عظیم رہنما،پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم،قائد عوام ، ذوالفقار علی بھٹو شہید5 جنوری1928 کولاڑکانہ میں پیدا ہوئے اور14 اگست1973 کوپاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم کی حیثیت سے نظام حکومت سنبھالا جبکہ 5 جولائی1977 کوفوجی جنرل محمد ضیاالحق نے امریکی سازش کا مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کی پہلی عوامی حکومت کے منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو گرفتار کرکے ان کے اقتدار پر غاصبانہ قبضہ کرتے ہوئے مارشل لا لگادیا اور پھرکچھ ہی عرصے بعد قتل کے ایک پرانے مقدمے میں کسی ٹھوس ثبوت کے بغیر ملوث کرکے انتہائی متنازعہ عدالتی فیصلے کو بنیاد بنا کر جنرل ضیا نے امریکی اشارے پر4 ، اپریل 1979کوبھٹو صاحب کو پھانسی دینے کا حکم جاری کر کے ہماری قوم کو ایک عظیم دماغ اورقابل فخرسیاسی رہنماسے ہمیشہ کے لیئے محروم کردیا ،یہ جنرل ضیا کا ایک ایسا جرم ہے جسے ہماری قوم کبھی معاف نہیں کرے گی ، برسی کی تقریب میں برلن کے مختلف سیاسی وسماجی جماعتوں کے رہنماؤں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والےاسٹوڈنٹس سمیت پاکستانی کمیونٹی کے چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت تقریب میں ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور قران خوانی کی گئی

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *