Skip to content

جدید سائنس کے بڑھتے ہوئے افادیت میں جرمنی نے بھی ایک اور اضافہ کردیا

    برلن رپورٹ مطیع اللہ،
    جدید سائنس کے بڑھتے ہوئے افادیت میں جرمنی نے بھی ایک اور اضافہ کردیا جرمن برانڈز دنیا بھر میں مشہور و پائیدار مانےجاتے ہیں اس میں ایک اضافہ ٹیسلا کار نے کردیا مستقبل کے لیے کارآمد دنیا کےلیے بہترین گاڑی بن کر دنیا کے سامنے اگیا وہ شہکار اگیا جس کا دنیا کو انتظار تھا، جرمن معیشت میں ایک اضافے کی بنیاد رکھ دی گئی ٹیسلا کار سالانہ پانچ لاکھ کاریں گاہکوں کو حوالے کرے گا،
    تفصیلات کے مطابق الیکٹرک کار کمپنی ٴٴ ٹیسلاٴٴ نے یورپ کے اندر سب سے پہلے جرمنی میں اپنی فیکٹری میں پروڈیکشن شروع کردی ہے جس کی افتتاحی تقریب گزشتہ دنوں منعقد ہوئی جس میں ٹیسلا کار ساز ادارے کے بانی ایلون مسک کے علاوہ جرمن چانسلر اولاف شولس اور وزیر اقتصادی امور رابرٹ ہابیک نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں فیکٹری پلانٹ میں پہلی بار تیار کردہ اوّلین ٹیسلا الیکٹرک 30 کاریں گاہکوں کے حوالے کرتے ہوئے ایلون مسک نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کاروں کی پروڈکشن کو ایک قابل فخر دن قرار دیا۔الیکٹریک کار پلانٹ برلن کے مشرق میں واقع صوبے برانڈنبرگ کے شہر اوڈر شپری کے نواحی قصبے ٴٴ گرونہائیڈےٴٴ میں لگایا گیا ہے جس پر دو سال بیشتر کام شروع ہوا تھا۔فیکٹری کا نام ٴٴ گیگا فیکٹریٴٴ رکھا گیا ہے اور یہاں تیار کردہ کار کا ماڈل ٴٴوائیٴٴ نام رکھا گیا ہے۔فیکٹری کی تعمیر پر 5 بلین ڈالرز لاگت آئی ہے۔جرمن کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اس فیکٹری میں کاروں کے ساتھ ساتھ بیٹریاں بھی تیار کی جائیں گی۔ فیکٹری اگلے 6 ماہ میں 30 ہزار کاریں تیار کرکے کسٹمرز کے حوالے کرےگی جبکہ مکمل طور فعال ہونے کے بعد یہ فیکٹری سالانہ پانچ لاکھ کاریں تیار کرےگی۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *