Skip to content

گجرات، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد کیلئے بڑی خوشخبری

    لاہور: گوجرانوالہ ڈویژن میں شامل گجرات، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ،نارووال اور حافظ آباد کے عوام کیلئے بڑی خوش خبری آگئی، ان اضلاع کی پوری آبادی کو بھی صحت انصاف کارڈ کے تحت مفت علاج کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔
    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کا اہل پنجاب کو علاج کی مفت سہولت فراہم کرنے کا خواب بالاخر پیر کو پورا ہوگیا، اور صوبے کے آخری ڈویژن گوجرانوالہ کے عوام کو بھی صحت انصاف کارڈ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے، جس کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن میں شامل گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال اور حافظ آباد کے عوام اب صرف اپنا شناختی کارڈ دکھا کر نہ صرف اپنے اضلاع بلکہ لاہور ، اسلام آباد ، کراچی ، فیصل آباد، پشاور سمیت ملک بھر کےا ن پرائیوٹ و سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج کراسکیں گے، جو اسٹیٹ لائف انشورنس کے پینل پر ہیں، ان میں ملک کے تقریباً سارے بڑے اور اہم اسپتال شامل ہیں ، صحت انصاف کارڈ پر فی خاندان سالانہ 10 لاکھ علاج کرایا جاسکےگا، تاہم اگر کوئی ایسے مرض میں مبتلا ہے، جس کا علاج طویل اور مہنگا ہے، تو یہ حد 10 لاکھ سے بڑھتی جائےگی، اور علاج مفت ہی رہے گا۔دیگر علاقوں کی طرح گوجرانوالہ ڈویژن کے عوام کے بھی شناختی کارڈ کو ہی صحت انصاف کارڈ قرار دیا گیا ہے، اور علاج کے لئے اہلیت 8500 پر اپنا شناختی کارڈ میسج کرکے چیک کی جاسکتی ہے، اس کے علاوہ پینل پر موجود اسپتالوں کے بارے میں معلومات کیلئے ہیلپ لائن 080009009 پر کال کی جاسکتی ہے، یا پھر ویب سائٹ www.phimc.punjab.gov.pk پر بھی جاکر پینل والے اسپتالوں کی فہرست دیکھی جاسکتی ہے، علاج کے لئے متعلقہ اسپتال جانے پر آپ کو وہاں اصلی شناختی کارڈ دکھانا ہوگا، انشورنس کمپنی کا نمائندہ آپ کی رہنمائی کیلئے وہاں موجود ہوگا، اسپتال داخل ہونے کے بعد تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی، اور اس حوالےسے خاندان کے سربراہ کو اس کے نام پر رجسٹرڈ فون پر میسج بھی آتے رہیں گے، کینسر، دل کے آپریشن، بچوں کی پیدائش سمیت تمام طرح کی سرجریاں بھی اس میں شامل ہیں، آنکھوں کے آپریشن بھی مفت کرائے جاسکیں گے۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *