Skip to content

دنیا کے کن ممالک میں عوام خوش اور کن کے پریشان ہیں، فہرست جاری

    برسلز: انسان کی سب سے بڑی خواہش یہ ہوتی ہے کہ اس کی زندگی خوشیوں سے بھری رہے، اقوام متحدہ ہر سال زیادہ مطمئن اور خوش قوموں کی رینکنگ جاری کرتی ہے، اور نئی رینکنگ بھی آگئی ہے، جس میں ایک بار پھر خوش قوموں میں شمالی یورپی ممالک بازی لے گئے ہیں، جبکہ خوشیوں سے زیادہ محروم ممالک میں جنگوں اور تنازعات کا شکار ممالک ہیں۔
    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کردی ہے، خوش اور مطمئن قوموں کے جائزے میں جن چیزوں کو معیار بنایا جاتا ہے، ان میں سہولیات، کرپشن کی سطح، جی ڈی پی، اور ذاتی آزادی جیسے عوامل شامل ہیں،مسلسل پانچویں سال فن لینڈ کے عوام دنیا کے خوش ترین انسان قرار پائے ہیں، جبکہ افغانستان اس رینکنگ کا آخری ملک بنا ہے، جہاں کےعوام کو سب سے زیادہ دکھوں اور پریشانیوں کا سامنا ہے، نئی فہرست میں یورپی ممالک بلغاریہ ، رومانیہ اور سربیا نے تیزی سے اپنی پوزیشن بہتر بنائی ہے ، جس کا مطلب ہے کہ وہاں کے عوام کی زندگیوں میں تیزی سے آسانی اور خوشیوں کا اضافہ ہوا ہے۔
    خوش اور مطمئن قوموں کی فہرست میں مسلسل پانچویں بار پہلا نمبر حاصل کرنے والے فن لینڈ کے عوام دنیا بھر میں کم گو مشہور ہیں، اور وہ اتنا کم بولتے ہیں کہ کوئی پہلی بار وہاں جائے، تو اسے ان کی کم گوئی پر حیرانگی ہونے لگتی ہے۔ تاہم فن لینڈ کے عوام کو میسر سہولتوں کا بلند معيار،شفافيت اور جرائم کا نہ ہوناا س ملک کو خاص بنا ديتی ہيں۔فہرست کے مطابق دوسری خوش اور مطمئن قوم ڈنمارک کے لوگ ہیں، جس کے بعد آئس لینڈ ، سوئٹزرلینڈ ، ہالینڈ ، لکسمبرگ ، سویڈن اور ناروے کے لوگوں کی باری آتی ہے، جرمنی کا نمبر 14 اور کینیڈا کا 15ہے، گزشتہ برس کے مقابلے میں امریکہ نے بھی رینکنگ میں تین درجہ بہتری کی ہے، اور وہ خوش ممالک میں 16 ویں نمبر پر آگیا ہے، برطانیہ اس کے بعد ہے جبکہ فرانس کا 20 واں نمبر ہے۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *