Skip to content

برلن میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی ہونےپر پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا

    برلن میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی ہونےپر پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا
    جبکہ اسکولز، پبلک ٹرانسپورٹ، سینماگھروں، پبلک شاپنگ سینٹر میں لازمی ماسک پہننے 2 اپریل تک برقرار رہےگا
    رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ (RKI) کے اعداد و شمار کے مطابق برلن میں گزشتہ ایام میں 5748 نئے انفیکشن اور کوویڈ 19 سے متعلق چار دیگر اموات کی تصدیق ہوچکی ہیں برلن ہیلتھ ایڈمنسٹریشن کے رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ کسیز ڈسٹرکٹ پنکو میں جبکہ سب سے کم کسیز ضلع لیشتن برگ میں ریکارڈ ہوئے
    رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق برلن میں کل 133,800 موجودہ کورونا کیسز رجسٹرڈ ہوئے گزشتہ دو سالوں میں 8 لاکھ سے زائد کیسز رجسٹرڈ ہوئےتھے جبکہ برلن میں کورونا سےاب تک 4319 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 701,200 افراد پہلے ہی صحت یاب ہو چکے ہیں۔
    برلن اور برانڈنبرگ میں کورونا قوانین نافذ ہو گئے ہیں۔نئے قوانین سے ہیئر ڈریسرز کی دکانوں اور بیوٹی سیلونز، ہوٹلوں اور سیاحوں کی نقل و حمل میں 3G کا اصول ختم کر دیا گیا ہے۔ اب ویکسینیشن، صحت یابی یا منفی کورونا ٹیسٹ کے ثبوت کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم 3G اصول اب بھی ریستوران، تھیٹر اور سینما گھروں پر لاگو ہوتا ہے۔ کلبوں اور ڈسکو میں2G کے ساتھ داخلے کی اجازت ہوگی ،یعنی ویکسین شدہ اور ٹیسٹ شدہ لوگوں کے لیے اجازت ھوگی
    نجی ملاقاتوں کے لیے رابطے کی پابندیاں، حتیٰ کہ ان لوگوں کے لیے بھی جن کو ویکسین نہیں لگائی گئی پابندیاں ہٹا دی گئی ہے۔ اب بڑے تقریبات کے لیے شرکاء کی تعداد کی کوئی حد نہیں ہے۔ تاہم بہت سے حفاظتی اقدامات جیسے کہ اسکولوں میں خریداری کے وقت، مقامی پبلک ٹرانسپورٹ پر، سینما گھروں اور تھیٹروں میں ماسک پہننے کی ذمہ داری ابتدائی طور پر 2 اپریل تک برقرار رہے گی۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *