Skip to content

ایک سال کے ویزے، ورک پرمٹ سمیت مہاجرین کیلئے یورپی یونین کے بڑے فیصلے

    برسلز: یورپی یونین نے مہاجرین کے لئے بڑے فیصلوں کی منظوری دے دی ہے، جس کے نتیجے میں روس کے یوکرائن پر حملے سے پیدا شدہ صورت حال کے باعث ہجرت پر مجبور ہونے والے لاکھوں یوکرائنی مہاجرین کو بڑی سہولت ملے گی،تفصیلات کے مطابق روس کے حملے کے بعد یوکرائن سے لاکھوں مہاجرین یورپی ممالک کا رخ کررہے ہیں، اور ان کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، جبکہ یورپی رہنماوں کا تخمینہ ہے کہ یہ تعداد 70 لاکھ تک بھی پہنچ سکتی ہے، یورپی یونین نے یوکرائنی مہاجرین کے لئے اپنے دروازے تو پہلے دن سےکھول دئیے تھے، اور تمام ممالک نے ا ن مہاجرین کو جن میں خواتین اور بچوں کی اکثریت ہے، اپنے ممالک داخلے کی اجازت دے دی تھی، تاہم اب یورپی وزرائے داخلہ کے اجلاس میں ان مہاجرین کیلئے بڑے پیکج کی بھی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے تحت یورپی یونین کے رکن ممالک یوکرائنی مہاجرین کو ابتدائی طور پر ایک سال کا ویزا دیں گے، جس میں توسیع بھی کی جاسکے گی،
    اس کے ساتھ ہی مہاجرین کو فوری طور پر کام کی اجازت جبکہ بچوں کو اسکولوں میں داخل کرایا جاسکے گا۔ اس سے پہلے 2017 سے یوکرائنی شہریوں کو یورپی ممالک میں بغیر ویزا داخلے اور 90 روز تک قیام کی اجازت تھی، جسے اب ایک برس کردیا گیا ہے، برسلز میں ہونے والے اجلاس میں یورپی وزرا نے 2 دہائی قبل بنائے گئے ایک عارضی تحفظ کے طریقہ کار کو فعال کرنے پر اتفاق کیا ،جو سابق یوگوسلاویہ میں جنگوں کے جواب میں بنایا گیا تھا لیکن اسے کبھی استعمال نہیں کیا گیا ۔یورپی یونین کی داخلہ امور کی کمشنر یلوا جوہانسن نے ٹویٹ میں کہا کہ یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے۔ یورپ کے لیے اس لمحے کی اہمیت کو کم نہیں کیا جا سکتا۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *