روم: روس کے یوکرائن پر حملے سے پیدا شدہ صورت حال نے دنیا کے مختلف ملکوں میں وبا کی وجہ سے پہلے سے متاثر سپلائی چین کو مزید متاثر کیا ہے، اور اٹلی بھی اس سے متاثر ہورہا ہے، ایسے میں اطالوی وزیراعظم کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔
اطالوی سرکاری خبر ایجنسی’’انسا‘‘ کے مطابق وزیراعظم ماریو دراغی نے کہا ہے کہ اگر یوکرائن جنگ جاری رہتی ہے، تو اشیا کی سپلائی لائن مزید متاثر ہوسکتی ہے، اور ایسے میں حکومت راشنگ پر غور کرسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر صورت حال بگڑتی رہتی ہے، تو ہمیں راشنگ پر غور کرنا پڑسکتا ہے، اور ہمیں اس کے لئے تیار رہنا چاہئے، لیکن کسی پریشانی کے بغیر۔
