Skip to content

نیوم میں پانچ ارب ڈالر لاگت سے گرین ہائیڈروجن پلانٹ کی تعمیرکا جلد آغاز

    امریکامیں قائم ایئر پروڈکٹس اینڈ کیمیکلزانکارپوریٹڈ جلد ہی اس جگہ پلانٹ کی تعمیر شروع کر دے گی،سربراہ پیٹرٹیریم
    سعودی عرب رواں ماہ میں جدید بسائے جانے والے شہر نیوم میں گرین ہائیڈروجن پلانٹ کی تعمیرکا کام شروع کر دے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس نئے شہر میں توانائی اور پانی کے منصوبے سربراہ پیٹرٹیریم نے کہاکہ مملکت 2026 تک نیوم میںپانچ ارب ڈالر کی لاگت سے کاربن فری ہائیڈروجن فروخت کرنے کے منصوبے پرعمل پیراہے۔انھوں نے بتایا کہ انجینئروں نے سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع اس جگہ کو ہموارکرنے کا کام مکمل کرلیا ہے اورامریکامیں قائم ایئر پروڈکٹس اینڈ کیمیکلزانکارپوریٹڈ جلد ہی اس جگہ پلانٹ کی تعمیر شروع کر دے گی۔ٹیریم ماضی میں جرمنی کے آر ڈبلیو ای اے جی کے چیف ایگزیکٹو آفیسررہ چکے ہیں۔ انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شاید ایشیا سے امریکاتک کمپنیوں کی جانب سے صاف توانائی کی مانگ کی جائے گی کیونکہ ہائیڈروجن کو توانائی کی صاف ستھری شکلوں میں منتقلی کے عمل میں ایک مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ٹیریم نے کہا کہ یورپ، جاپان، جنوبی کوریا اور امریکا کے کچھ حصوں کے درمیان مقابلہ متوقع ہیاور صاف توانائی ان لوگوں کو فروخت کی جائے گی جو سب سے زیادہ قیمت کی بولی لگائیں گے۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *