Skip to content

ایمازون نے ٹام اینڈ جیری کے پروڈیوسر کو خرید لیا

    بچوں کے معروف ترین کارٹون ٹام اینڈ جیری اور پنک پینتھر کے پروڈیوسر میٹرو گولڈ وین مائر (ایم جی ایم) کو آن لائن شاپنگ کی بڑی کمپنی ایمازون نے 8اعشاریہ 45 بلین ڈالر میں خرید لیا۔
    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمازون نے 17 مارچ کو ایم جی ایم سے اپنے معاہدے کو حتمی شکل دی۔
    ایمازون نے ایم جی ایم اسٹوڈیو اور اس کی گزشتہ 35سال میں بنائی گئی 4 ہزار فلموں اور 7ہزار سے زائد شوز کو ساڑھے 8 بلین ڈالر خرید لیا۔آن لائن شاپنگ کمپنی کی جانب سے یہ دوسری بڑی خریداری ہے جبکہ سال2017میں ایمازون نے امریکا کا ایک ہول فوڈ گروسری اسٹور 14ارب ڈالر میں خریدا تھا۔
    ایمازون کی جانب سے ایم جی ایم اسٹوڈیوزکی خریداری کا مقصد نیٹ فلکس اور ڈزنی پلس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا مقابلہ کرنا ہے۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *