Skip to content

فیصل آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج، راجہ ریاض سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں نے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا۔فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کے خلاف ضلع کونسل چوک پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔
    مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کے نام پر ووٹ لینے والے راجہ ریاض قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوجائیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز جیو نیوز کے اینکر حامد میر نے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود تحریک انصاف کے باغی ارکان قومی اسمبلی سے خصوصی ملاقات کی۔
    اس موقع پر 9 ارکان راجا ریاض ، نور عالم خان ، نزہت پٹھان، وجیہہ قمر، رمیش کمار ، باسط سلطان ، نواب شیر وسیر ، ریاض مزاری اور رانا قاسم نون وہاں موجود تھے جبکہ محمد حسین ڈیہڑ پارلیمنٹ لاجز میں تھے۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *