Skip to content

جرمنی میں روسی باشندوں کے خلاف حملوں میں اضافہ

    جرمنی کے جرائم کے انسداد کے وفاقی دفتر نے بتایا ہے کہ حالیہ عرصے میں جرمنی میں موجود روسی نژاد لوگوں کے خلاف سیاسی بنیادوں پر حملوں اور املاک کی توڑ پھوڑ میں اضافہ ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی کے وفاقی کریمنل پولیس کی طرف سے گزشتہ روز بتایا گیا کہ یوکرین پر روسی حملے کے آغاز سے اب تک جرمنی میں روسی اور یوکرینی برادریوں پر سیاسی محرکات کے تحت حملوں کی کم از کم 500 رپورٹیں درج کی جا چکی ہیں۔
    ان میں ہراساں کرنا، دھمکی دینا، زبانی حملے کرنا اور توڑ پھوڑ وغیرہ شامل ہے۔ تاہم پولیس کے مطابق بعض صورتوں میں یہ واقعات زیادہ پر تشدد بھی ہو تے ہیں۔ ایسے حملوں کا زیادہ تر نشانہ روس سے تعلق رکھنے والے افراد ہی بنے ہیں۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *