وزیراعظم عمران خان سوات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف دنیا کو آواز بلند کرنی چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن کا خدا پیسہ ہوتا ہے ان کی کانپیں امریکی صدر کے سامنے ٹانگ جاتی ہیں۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں جیسے ہی مولانا فضل الرحمان کا نام لیا تو فوراً کہہ دیا کہ مولانا نہیں صرف فضل الرحمان، غلطی ہوگئی کیونکہ میں علماء کی عزت کرتا ہوں۔
