Skip to content

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی

    روس کی یوکرین سے جنگ شروع ہونے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہونے کے بعد اب ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے، قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے کم ہو گئی۔
    ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 5 فی صد سے زائد گراوٹ کے بعد 97 اعشاریہ 13 ڈالرز پر آ گئی۔برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 100 اعشاریہ 54 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔چین کی معیشت میں ممکنہ سست روی کے خدشات تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ بتائے جا رہے ہیں۔
    دوسری جانب روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی منڈی میں ہونے والے خام تیل کی قیمت میں بڑے اضافے کا گزشتہ دنوں میں پاکستان میں اثر دیکھا گیا۔
    انڈسٹری ذرائع کے مطابق یکم تا 14 مارچ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 23 روپے بڑھی۔اس دوران عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 34 روپے بڑھی۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے ہر 15 دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل سامنے آ رہا تھا، تاہم سیاسی صورتِ حال کے سبب 16 مارچ سے قیمتوں میں رد و بدل نہ ہونے کا قوی امکان ہے۔
    ماہرینِ معیشت کی جانب سے قیمتیں مسلسل تبدیل نہ کیے جانے سے ترقیاتی منصوبے رکنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
    اس سے پہلے روس یوکرین جنگ سے تیل کی قیمتوں میں 14 سال کے بعد بڑا اضافہ ہو ا تھا۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *