Skip to content

چوہدری برادران سے حکومتی کمیٹی کی ملاقات کی اندرونی کہانی

    چوہدری برادران سے حکومتی کمیٹی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، چوہدری شجاعت گھر پر موجود تھے لیکن ملاقات میں شریک نہیں ہوئے۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے چوہدری برادران کی اپوزیشن قیادت سے ملاقاتوں پر شکوہ کیا۔ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی نے کہا کہ آپ بھی ہمارے سیاسی مخالفین گجرات کے لیگی اراکین اسمبلی سے رابطے میں ہیں، اپوزیشن نے ہمیں وزارت اعلیٰ آفر کی آپ کیوں نہیں دیتے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے کہا کہ ق لیگ کو وزرات اعلیٰ دینے پر ہمارے اراکین اسمبلی راضی نہیں، ق لیگ پی ٹی آئی میں ضم ہوجائے تو آپ کے وزیر اعلیٰ بننے پر اعتراض نہیں۔حکومتی کمیٹی نے کہا کہ دوسرا فارمولا یہ ہے کہ ایسا وزیر اعلیٰ لائیں جس پر آپ اور ترین گروپ متفق ہوں۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا نام زیر غور ہے، چوہدری برادران نے حتمی جواب کے لیے کل تک کا وقت مانگ لیا۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ کل شام 7 بجے مونس الہٰی بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ پی ٹی آئی قیادت کو اپنے حتمی فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *