رپورٹ مطیع اللہ
جرمنی کی تاریخ میں پہلی دفعہ اردو زبان میں بنائ جانے والی مختصر فلم “واپسی “19 مارچ سے نمائش کے لئے پیش کر دی جائے گی۔سفارتخانہ پاکستان برلن میں اردو ریڈیو ڈواٸچ لینڈ کے تعاون سے تیار کردہ ”واپسی“ کے عنوان سےجرمنی میں بناٸی گٸ پہلی اردو مختصر فلم کی رونماٸی کی تقریب برلن میں موجود پاکستانی سفارتخانے میں منعقد کی گسفارتخانہ میں فلم کی رونماٸی کا مقصد یو آر ڈی کی اس نوزاٸیدہ کاوش کی حوصلہ افزاٸی اور پزیراٸی تھا۔
پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے یو آر ڈی کے نماٸندگان کو خوش آمدید کہتے ہوۓ کہا کہ مختصر فلم کے ذریعہ اردو زبان کا فروغ اور نوجوان صلاحیتوں کی آبیاری ایک اچھا اقدام ہے۔فلم میں کام کرنے والی اداکارہ مہرین بتول جو کہ ایک پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہیں ۔کا کہنا تھا کہ ہماری اس چھوٹی سی کاوش کو جس طرح سراہا گیا ہے اس کی وجہ سے یقینا ہم مستقبل میں بھی یوں ہی اچھا کام کرتے رہیں گے
فلم میں ہیرو کا کردار نبھانے والے نوجوان اداکار وقار شیخ ۔۔۔۔۔۔جن کا تعلق آئڑٹی کے شعبے سے ہے فلم سے متعلق میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سفارتخانے میں جس طرح ہماری اس کاوش کو سراہا گیا ہے س نے ہمیں کافی حوصلہ دیا ہے
اردو ریڈیو ڈائچ لانڈ کے چیف کارڈینیٹر شارق جاوید نے کہا کہ ۔ہمارے لئے آج کا دن ایک تاریخی دن ہےفلم کے مصنف سلمان کا تعلق بھی آئ ٹی ہی سے ہے انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم یہاں موجود ہر پردیسی کی عکاسی کرتی ہے کہ جو پردیس میں رہ کر اپنے دیس کو بھول نہیں پاتے۔
۔ تقریب میں سفیر پاکستان کی اہلیہ ڈاکٹر سارہ نعیم اور پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے بھی نوجوانوں کی حوصلہ افزاٸی کے لٸے خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے یو آر ڈی کی کاوش کی تعریف کرتے ہوٸے حکومتی سطح پر تعاون کا یقین دلایا۔ انھوں نے اعادہ کیا کہ سفارتخانہ کمیونٹی کو ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کرنے کے لٸے پرعزم ہے۔ اور کمییونٹی کے مفاد اور پاکستان کے مثبت تشخص کے فروغ کے لٸے مستقبل میں بھی اس طرز کی تقریبات کے انعقاد کے لٸے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ یو آر ڈی سے فہد سیماب, شارق جاوید اور حسن رضا نےپاکستانی سفیر, پریس قونصلر اور سفارت خانہ کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
