Skip to content

پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کی قیادت نے رحمان ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    رپورٹ مطیع اللہ
    پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کی قیادت نے رحمان ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
    پاکستان پیپلزپارٹی برلن کے سابق صدر ملک ایوب اعوان کےرہائش پر منعقدہ تعزیتی تقریب میں پیپلزپارٹی برلن کے عہدیداروں شرکت کی اور رحمن ملک مرحوم سوانحی عمری بیان کی مقررین نے رحمن ملک کی ملکی و پارٹی خدمات کو سراہا، مقررین نے کہاکہ رحمن ملک کے دور وزارت داخلہ میں دہشتگردانہ کاروائیوں میں کمی دیکھنے میں آئین قانون کی بالادستی کے لیے مرحوم کے خدمات ھمیشہ یاد رکھے جائنگے
    پاکستان پیپلزپارٹی ایک بہترین نظریاتی کارکن سے محروم ھوگئی ہیں مرحوم خالی جگہ کبھی پر نہیں سکے گی
    پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ملک اسماعیل قیصر ،نائب صدر عابد بلوچ جنرل۔سیکریٹری اکمل لطیف، سنئیرصحافی ظہور احمد اور دیگر نے سینٹر رحمان ملک کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوارخاندان سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کیا۔
    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔ چند ماہ قبل رحمان ملک کورونا کا شکار ہوئے تھے، جس سے ان کے پھیپھڑے شدید متاثر ہوئے تھے۔ رحمان ملک کئی روز سے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات خالق حقیقی سے جاملے۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *