

برلن :جرمنی میں بارشوں اور سیلاب سے ابھی تباہی ختم ہی نہ ہوئی تھی کہ اب ایک ڈیم بھی ٹوٹ گیا۔ یہ واقعہ کولون کے نزدیک واسنبرگ نامی قصبے سے قریب پیش آیا۔ اس ڈیم کے ٹوٹنے سے قریبی علاقے زیر اب آگئے، جس کے بعد امدادی ٹیموں نے لاپتا افراد کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔
یاد رہے جرمنی میں سیلاب کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 133 تک پہنچ چکی ہے۔ جرمنی کے دو مغربی صوبے رائن لینڈ پلاٹینیٹ اور نارتھ رائن ویسٹ فیلیا اس حالیہ طوفانی بارش اور سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
جرمنی کے صدر اور چانسلر انگیلا مرکل بھی آج متاثرہ اضلاع کا دورہ کررہی ہیں،
یاد رہے گزشتہ نصف صدی میں اتنا شدید سیلاب یورپ کے اس خطے میں کبھی نہیں دیکھا گیا ہے۔ جرمنی جاری سیلاب کی صورت حال کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، کئی سالوں بعد جرمنی میں اس طرح بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے۔ حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر ابھی تک رابطہ برقرار نہیں ہو سکا ہے