Skip to content

مغربی جرمنی میں شدید طوفانی بارشیں، سو افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ، فوج طلب

    مغربی جرمنی میں شدید سیلاب کے دوران مکانات گرنے اور بہہ جانے کے نتیجے میں سو سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں ​​لاپتہ ہوگئے
    جرمنی کی ریاست نارتھ رائن لینڈ فیلیا میں متعدد مکانات منہدم ہوگئے،اسپتالوں میں لفٹیں بند، کیئر ہوم خالی کرائے گئے،ہیلی کاپٹروں کے زریعے شہریوں کو منتقل کیا جارہا ھے امدادی کاموں کے لیے فوج کے دستے طلب،

    محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعہ سے اتوار تک
    مغربی جرمنی سمیت برلن و برینڈن برگ میں بھی شدید طوفانی ہوائیں چلنے اور مزید بارشیں ہونے کی پیش گوئی کردی

    پولیس نے مغربی جرمنی میں شدید بارش کے باعث متعدد گھروں کے گرنے کے بعد سو سے زائد ہلاکتیں اوردرجنوں افراد کے ​​لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہیں

    پولیس زرائع کےمطابق یہ ہلاکتیں بون کے جنوبی ضلع میں ہوئی گئیں ، جو رائن نہر کے کنارے واقع علاقہ ہے جبکہ پولیس نے دیہی ضلع کی صورتحال کو انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے کچھ علاقوں میں درجنوں افراد چھتوں پر پھنسے ہوئے تھے جنہیں ہیلی کاپٹروں کے زریوے منتقل کیا جارہا ھے ضلع کے ترجمان نے بتایا کہ پانچ افراد کا ک خاندان مکمل طور پر گھریلو پراپرٹی میں پھنس گیا ہے۔ دریائے احر کے پچاس میٹر اطراف میں واقع علاقوں میں مکانات کو خالی کرا لیا گیا ہےطغیانی کے بہاؤ کی وجہ سے امدادی کارکن کچھ حصوں میں خود پھنس گئے ہیں۔پولیس ترجمان نے بتایاکہ بہت سی جگہیں ہیں جہاں فائر بریگیڈ اور امدادی کارکنوں کو تعینات کیا گیا ہے متاثرہ علاقوں امدادی کام جاری ہیں

    محکمہ موسمیات جرمنی نے تین مغربی ریاستوں میں شدید بارشوں اور طوفانی ہوائوں سے متنبہ کرنے پر مزکورہ علاقوں میں فوج کی خدمات حاصل کرلی تھی۔بون کے شمال مشرق میں واقع سوورلینڈ کے علاقے میں ریسکیو آپریشن کے دوران دو فائر فائٹرز ہلاک ہوگئے۔

    ہیگن شہر وولم نہر میں طغیانی کے بعد ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا گیا۔ سیلاب کے ریلے کی وجہ سے اسپتالوں میں لیفٹ بند کردی گئی جبکہ کیئر ہوم خالی کرائے گئے ڈیوسلڈورف کے متاثرہ ضلع کےہم کارباری مرکز و شہریوں کو گھر خالی کرانے کی ہدایت کی گئی نہروں میں طغیانی کے باعث ریلوے نظام موٹروے ودیگر سڑکیں کے زریعے آمدورفت شدید متاثر ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ آج سے اتوار تک مزید طوفانی بارشوں کا رخ جنوب مغربی جرمنی میں پڑنے کا امکان ہے۔سب سے زیادہ متاثرہ علاقے شمالی رائن ویسٹ فیلیا سے تعلق رکھنے والےاضلاع ہیں
    ماہر ماحولیات برنڈ مہلگ نےمیڈیا کو بتایاکہ ہم اس نوعیت کی صورتحال کو عام طور پر صرف سردیوں میں دیکھتے ہیں یہ صورتحال موسم گرما میں غیر معمولی ہیں مزید چند ایام شدید گرمی کے ساتھ طوفانی بارشیں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ھے

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *