Skip to content

شاہد آفریدی کے نام نیا اعزاز

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی اعزازی ممبر شپ سے نواز دیا گیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر تصاویر جاری کرتے ہوئے کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ ایم سی سی کی لائف ٹائم اعزازی ممبر شپ حاصل کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں دنیا کے سب سے معزز کرکٹ کلب کا یہ اعزاز دینے پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ’میں کرکٹ کے میدان میں اور باہر بھی اس حیرت انگیز کھیل کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔‘

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *